Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن 2024 : پرنس ماجد پارک میں تفریحی پروگرامز شروع

تفریحی پروگراموں کا افتتاح گزشتہ ہفتے کورنیش پر کیا گیا تھا(فوٹو، ایس پی اے)
جدہ سیزن کے تحت شہر کے مختلف مقامات پرتفریحی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ ساحلی تفریحی مقامات کے علاوہ شہر کے قدیم تاریخی علاقے البلد میں بھی مختلف نوعیت کی کمرشل اور تفریحی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں جبکہ شہزادہ ماجد پارک میں بھی مختلف نوعیت کے پروگرامز کا آغاز کردیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امیر ماجد پارک میں جدہ سیزن 2024 جس کا امسال سلوگن ’ونس اگین ‘ ہے کہ تحت جاری تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے مقامی شہری اور غیرملکی بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔
امیر ماجد پارک میں تفریحی سرگرمیوں کے افتتاح کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ آئے جہاں وہ مختلف نوعیت کے تفریحی پروگرامز سے لطف اندوز ہوئے۔
پارک میں انتظامیہ کی جانب سے خوبصورت فوار بھی بنایا گیا ہے جو کافی دور سے دکھائی دیتا ہے جبکہ امسال پارک میں سرکس بھی رکھا گیا ہے علاوہ ازیں وہاں آنے والے فیملیز کے لیے پارک کے مختلف مقامات پربیٹھنے کے لیے خصوصی جگہیں بھی بنائی گئی ہیں ۔

پارک میں اشیائے خورونوش کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

تفریحی پروگراموں میں بچوں کے لیے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں علاوہ ازیں اشیائے خورونوش کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والوں نے اپنی ثقافت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے جدہ سیزن 2024 کا افتتاح گزشتہ ہفتے کورنیش پرکیا گیا تھا جس میں ڈرونز اور آتشبازی کے شاندار مظاہرے کیے گئے تھے۔

شیئر: