Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ونس اگین‘جدہ سیزن 2024 کا آغاز آئندہ ہفتے سے

افتتاحی تقریب جمعرات 27 جون کو ساڑھے نو بجے ہوگی ( فوٹو: ایس پی اے)
جدہ سیزن 2024 کا آغاز آئندہ ہفتے ’ونس اگین‘ کے سلوگن سے کیا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب جمعرات 27 جون کو ساڑھے نو بجے جدہ واٹر فرنٹ پر واقع آرٹ پرومینڈ ایریا میں ہوگی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ سیزن 2024 مختلف تفریحی ،سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیاں پیش کرے  گا۔ یہ تقریبات سٹی واک سمیت مخصوص ایریاز میں ہوں گی۔
جدہ سیزن کے تحت اس سال شروع کی جانے والی تفریحی سرگرمیاں گزشتہ برس سے  مختلف ہوں گی۔
جدہ سیزن کے تحت سیاحتی سرگرمیاں بھی پیش کی جائیں گی جن کے تحت نئے ریستوران، ہوٹلز اور سیاحتی ریزورٹس تیار کیے گئے ہیں۔
نئے انداز میں پیش کی جانے والی سرگرمیوں میں ثقافتی شوز اور دیگر پروگرامز کے ساتھ ساتھ سپورٹس اور ایڈونچرز پر مشتمل سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔ 
جدہ سیزن امینج مونیٹ اور امیر ماجد پارک میں متعدد پروگراموں کے ساتھ انٹرنیشنل کنسرٹس کی بھی میزبانی کرے گا۔
وانر برادرز، ڈسکوری، سیلیبریٹ ایوری سٹوری زون مملکت میں پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملے گا۔
یاد رہے کہ 2022 میں تقریباً چھ ملین وزیٹرز جدہ سیزن میں آئے تھے جو 2019 میں سیزن کے آغاز کے بعد سے سب سے بڑی تعداد ہے۔

شیئر: