جدہ سیزن: چائنا ٹاون میں چینی ثقافت اور فن تعمیر کی جھلکیاں
سیزن کا آغاز 27 جون کو ’ونس اگین‘ کے سلوگن سے کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
جدہ سیزن کے دوران سٹی واک میں چین کے ورثے اور فنون لطیفہ کی نمائش کی جا رہی ہے۔
’چائنا ٹاؤن‘ نمائش میں مارکیٹس جہاں روایتی دستکاری فروخت کی جا رہی ہیں شامل ہیں۔ اس میں ایشیائی ملک کے منفرد فن تعمیر کو ڈسپلے کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیٹرز منی بمپر کار اور رولر کوسٹر سمیت مختلف کھیلوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
’چائنا ٹاؤن’ نمائش جدہ سیزن 2024 کا حصہ ہے۔ سیزن کا آغاز جمعرات 27 جون سے ’ونس اگین‘ کے سلوگن سے کیا گیا ہے۔
جدہ سیزن 2024 مختلف تفریحی ،سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیاں پیش کررہا ہے۔ یہ تقریبات سٹی واک سمیت مخصوص ایریاز میں ہورہی ہیں۔
نئے انداز میں پیش کی جانے والی سرگرمیوں میں ثقافتی شوز اور دیگر پروگرامز کے ساتھ ساتھ سپورٹس اور ایڈونچرز پر مشتمل سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔
جدہ سیزن امینج مونیٹ اور امیر ماجد پارک میں متعدد پروگراموں کے ساتھ انٹرنیشنل کنسرٹس کی بھی میزبانی کرے گا۔
وانر برادرز، ڈسکوری، سیلیبریٹ ایوری سٹوری زون مملکت میں پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملل رہا ہے۔
یاد رہے کہ 2022 میں تقریباً چھ ملین وزیٹرز جدہ سیزن میں آئے تھے جو 2019 میں سیزن کے آغاز کے بعد سے سب سے بڑی تعداد ہے۔