Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:فرینڈزویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام افطار ڈنر کا اہتمام

سفیر پاکستان غلام دستگیر، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عمر جاوید اور کمیونٹی کی شرکت

 
کویت سٹی(محمد عرفان شفیق) فرینڈزویلفیئر ٹرسٹ (ایف ڈبلیو ٹی)کے زیراہتمام گزشتہ روزخالدیہ کے مقامی ہال میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران سمیت سفیر پاکستان غلام دستگیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قاری سعید الرحمن نے تلاوت کلام اللہ سے کیا۔ اسکے بعد ہدیہ نعت بحضور سرور کونین کویت کے معروف نعت خواں قاری شاہد منیر اور غلام سرور نقشبندی نے پیش کیا۔ تقریب کی نظامت عتیق الرحمن نے بخوبی انجام دی۔فرینڈزویلفیئر ٹرسٹ کے افطار ڈنر میں کویت میں موجود مذہبی، سیاسی اور تمام آرگنائزیشنز کے صدور نے شرکت کی۔ فرینڈزویلفیئر ٹرسٹ کی سال 2016 کی کارکردگی محمد ایوب نے پیش کی۔ سفیر پاکستان غلام دستگیر نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور رمضان کے بابرکت مہینے میں عطیات، صدقات اور زکاۃ کی ادائیگی اور ادارے کی مدد کی پرزور اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے سے منسلک تمام افراد کو مل جل کرآپس کے اختلافات بھلا کر اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ادارے کے چیئرمین پیر امجد حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ حکیم طارق محمود صدیقی نے افطار کے پرکیف لمحات میں ملک و قوم کی سلامتی اور امت مسلمہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ اسکے بعد مہمانوں کی تواضع پر تکلف عشائیے سے کی گئی۔
 
 

شیئر: