پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کے زیراہتمام افطار ڈنر
سفیر پاکستان غلام دستگیر، ویلفیئر اتاشی رانا عمر خلیل کی خصوصی شرکت
کویت سٹی(محمد عرفان شفیق)پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کے زیراہتمام رقعی کے مقامی ہال میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران سمیت سفیر پاکستان غلام دستگیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغازکویت کے معروف قاری رانا خلیل احمد نے تلاوت کلام اللہ سے کیا جسکے بعد قاری شاہد منیر اور ننھے قاری رانا عمر خلیل نے بھی تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔ اسکے بعد ہدیہ نعت بحضور سرور کونین کویت کے معروف نعت خواں فیصل نقشبندی، قاری شاہد منیر اور سرور نقشبندی نے پیش کیا۔ نظامت حکیم طارق محمود نے بخوبی انجام دیئے۔انھوں نے افطار کے پرکیف لمحات میں ملک و قوم کی سلامتی اور امت مسلمہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کے افطار ڈنر میں مذہبی، سیاسی اور تمام آرگنائزیشنز کے صدور نے شرکت کی۔ آخر میں پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت کے صدر رانا منیراحمد نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔