Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:انصاف ویلفیئر سوسائٹی اسپورٹس ونگ کے زیرِ اہتمام یوتھ کرکٹ کپ کا انعقاد

کویت سٹی(محمد عرفان شفیق ) انصاف اسپورٹس ونگ کے زیرِ اہتمام (Boulevard Ground) سالمیہ میں اسٹاکو XI اور بِلڈ پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین یوتھ کرکٹ کپ کا انعقاد کیا گیاجو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بِلڈ پاکستان کی ٹیم نے جیت لیا۔ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر اخلاق احمد ملک، نائب صدر شہزاد الرحمن بٹ اور جنرل سیکرٹری سید صداقت علی نے جیتنے والی ٹیم بلڈ پاکستان کے کپتان اقبال ساحر کو ٹرافی دی۔ انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے دیگر ونگز جن میں انصاف اسپورٹس ونگ آرگنائزر اقبال ساحر، انصاف یوتھ ونگ آرگنائزر فخرالزمان خان، انصاف سوشل ویلفیئر ونگ آرگنائزر محمد ریاض انجم، کشمیر فورم آرگنائزر ادیب عباسی ، انصاف وومن ونگ آرگنائزر صائمہ رانی، فنانس بورڈ کی طرف سے رمیض جاوید کے علاوہ دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ امپائرنگ کے فرائض سلیم اور رمیض نے سر انجام دیئے۔ آخر میں اسپورٹس ونگ کے عہدیداران نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: