Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھ یورپی ممالک میں چوری کے واقعات، اماراتی مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اماراتی مسافروں کو ’محتاط اور چوکس رہنے‘ کی ہدایت کی گئی ہے (فائل فوٹو: العربیہ)
متحدہ عرب امارات میں حکام نے چھ یورپی ممالک میں ’چوری کے واقعات‘ میں اضافے کی شکایات پر اماراتی مسافروں کے لیے ٹریول الرٹ جاری کیا ہے۔
 وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’سپین، جارجیا، اٹلی، برطانیہ، فرانس اور آسٹریا میں متعدد اماراتی شہریوں نے ان ممالک کے وزٹ کے دوران چوری کے واقعات کی شکایت کی ہے۔‘
ان شکایات کے بعد وزارتِ خارجہ نے اماراتی مسافروں کو ’محتاط اور چوکس رہنے‘ کی ہدایت کی ہے۔
 ایک بیان میں وزارت نے مشورہ دیا کہ ‘اماراتی شہری ان ممالک کے وزٹ کے دوران قیمتی یا نایاب اشیا پہننے سے گریز کریں۔ دفتری دستاویز کو اپنی رہائش پر محفوظ رکھیں۔‘
’دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے گاڑیوں اور ہوٹل کی بکنگ معروف انٹرنیشنل کمپنیوں کے ذریعے کریں۔‘
اماراتی مسافروں سے کہا گیا کہ ’وہ ہر ملک کے حوالے سے ٹریول گائیڈنس پرعمل کریں جو وزارت کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔‘
علاوہ ازیں اٹلی میں سعودی سفارت خانے نے بھی اپنے شہریوں کو اطالوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ٹریول الرٹ سے آگاہ کیا ہے۔
اطالوی وزارت خارجہ نے  پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات پر محتاط رہنے، زیورات اور قیمتی اشیا نہ پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

شیئر: