Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیاں چوری کرکے سپیئر پارٹس میں فروخت کرنے والا غیرملکی گروہ گرفتار 

ملزمان 19 گاڑیاں چوری کرکے فروخت کرچکے تھے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے گاڑیاں چوری کرکے سپیئر پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے والے پندرہ رکنی غیرملکی گروہ کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق  جدہ پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ گرفتار ہونے والوں میں سے تیرہ کا تعلق پاکستان اور دو کا شام سے ہے‘۔ 
پولیس ترجمان نے کہا کہ’ ملزمان 19 گاڑیاں چوری کرکے انہیں سپیئر پارٹس میں تبدیل کرکے فروخت کرچکے تھے‘۔ 
’ملزمان گاڑیوں کی چوری اور انہیں سپیئر پارٹس میں تبدیل کرنے کے لیے کام تقسیم کیے ہوئے تھے‘۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ ’ملزمان گاڑی چوری کے بعد ونچ پر شہر سے باہر غیر آباد احاطے میں منتقل کردیتے تھے اور وہاں گاڑی کو کھول کر اسے پرزوں میں تبدیل کردیتے تھے‘۔
’گاڑی سے متعلق معلومات ضائع کرکے سپیئر پارٹس مارکیٹ میں فروخت کردیتے تھے جبکہ گاڑی کا ڈھانچہ سکریپ میں فروخت کیا جارہا تھا‘۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ ’ملزمان کے قبضے سے نو گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان انہیں سپیئرپارٹس میں تبدیل کرنے کا پروگرام بنائے ہوئے تھے‘۔ 
 ’تمام گرفتار افراد کو کارروائی مکمل کرنے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: