Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ جی سی سی وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے

قطر کے خارجہ امور کے وزیر مملکت نے شہزادہ فیصل بن فرحان کا استقبال کیا۔ فوٹو واس
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان خلیج تعاون کونسل کے 160ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ فیصل خلیج تعاون کونسل اور ترکی و یمن کے درمیان دو مشترکہ وزارتی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔
قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے دوحہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شہزادہ فیصل بن فرحان کا استقبال کیا۔
قطر میں سعودی سفیر شہزادہ منصور بن خالد بن فرحان اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 

شیئر: