Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتکاروں کی جدہ سیزن میں دلچسپی، مصوری کی نمائش کوسراہا

جدہ سیزن کی افتتاحی تقریب میں ڈرون شو اور آتشبازی کے مظاہرے کیے گئے(فوٹو، ایکس )
جدہ سیزن 2024 کے تحت تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں۔ عوام کے علاوہ مختلف ممالک کے سفارتکاروں کی جانب سے بھی پیش کیے جانے والے پروگراموں میں دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق امسال جدہ سیزن کا سلوگن ’ونس اگین‘ رکھا گیا ہے جس کے تحت پیولین بنائے گئے ہیں جن میں ’امیجن مونیٹ‘ کے عنوان کے تحت مختلف فنکاروں کے بنائے ہوئے شہکار رکھے گئے ہیں۔
مصوری کے 200 سے زائد  نارد نمونے یہاں نمائش میں رکھے گئے ہیں جو 1914 سے 1926 میں بنائے گئے تھے۔ مختلف ممالک کے سفارتکاروں کو مصوری کی نمائش کا دورہ کرایا گیا۔
نمائش میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے وہاں آنے والوں کو پینٹنگ کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
سفارت کاروں جدہ سیزن کے تحت فراہم کی جانے والی تفریحی سرگرمیوں کو سراہا خاص طورپر مصوری کے نادر نسخوں میں انہوں نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

تھری ڈی  کے ذریعے نمائش میں رکھی گئی پینٹنگ کے بارے میں بتایا جارہا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے امسال بھی تعلیمی اداروں میں سالانہ تعطیلات کے موقع پرجدہ سیزن کے تحت بڑے پیمانے پرتفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سیزن کا افتتاح گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا جس میں شاندار آتشبازی اور ڈرونز شوز پیش کیے گئے جنہیں لوگوں نے بے حد سراہا ۔

شیئر: