Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام لیڈیزگروپ کا فیملی راشن کیمپ

جدہ (سید شہاب الدین)پاکستان قونصلیٹ جدہ کی سرپرستی میں پاکستان لیڈیز گروپ (PLG) نے امسال رمضان المبارک میں قونصل خانے میں نادار خواتین (فیملی ) میں راشن کی تقسیم کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا جس میں100سے زائد ضرورت مند خواتین کو رمضان کی مناسبت سے کھانے پینے کی اشیاء مفت فراہم کی گئیں۔PLG کی چیئر پرسن اہلیہ قونصل جنرل مسزسونیا شہر یارخان نے مستحقین میں عید کیلئے کپڑے اور دیگر تحائف بھی پیش کئے۔PLG جدہ میں مقیم پاکستانی خواتین کی فلاحی تنظیم ہے جوعرصہ دراز سے پاکستانی خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے سر گرم عمل ہے۔خواتین کے لئے مختلف تفریحی پروگرام کا بھی انعقاد کرتی ہے۔اس موقع پرمسز سونیا شہر یار خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایسی پاکستانی بچیوں کو جو وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل کرنے سے قاصر ہیں ان کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔ مسز سونیا شہر یار خان نے بتایا کہ انہوں نے اسکالرشپ اسکیم کا پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت ایسے مستحق اور خواہشمند طلباء و طالبات جو اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں انکو اسکالر شپ دیا جائیگا۔ آخر میں PLG کی کوآرڈینیٹرریحانہ مٹھوانی نے مسزسونیا شہریار کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنا قیمتی وقت نکال کر یہاں تشریف لائیں اور خواتین اور بچوں کو راشن تقسیم کیا اور تحائف دیئےPLG کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن ثمینہ شیخ اور فوزیہ انصاری بھی موجود تھیں۔

شیئر: