Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ: جولائی کے پہلے ہفتے میں مزید 969 بارودی سرنگیں صاف

چارلاکھ 50 ہزار 37 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے جولائی 2024 کے پہلے ہفتے کے  دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 969 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے920 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،42 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، ایک اینٹی پرسنل اور ایک دیسی ساختہ ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 50 ہزار 37 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کے مطابق یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

شیئر: