Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جون کے چوتھے ہفتے میں یمن سے مزید 755 بارودی سرنگیں صاف

بارودی سرنگوں سے بچوں سمیت شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے جون 2024 کے چوتھے ہفتے کے  دوران یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 755 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے مختلف علاقوں سے707 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،47 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور ایک دیسی ساختہ ڈیوائسزکو تباہ کیا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
 
 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 49 ہزار 68 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
سعودی عرب نے شاہ سلمان مرکز کے مسام پروجیکٹ کے ذریعے یمنی سرزمین کو تمام دھماکہ خیز مواد سے پاک کرنے کا عہد کیا ہے۔
واضح رہے حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کے مطابق یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

شیئر: