Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں اب تک چار لاکھ 49 ہزار 68 بارودی سرنگیں تباہ

حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں (فوٹو: عاجل)
سعودی مسام پروجیکٹ کے تحت 2018 میں پروجیکٹ کے آغاز سے 28 جون 2024 تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 49 ہزار68 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق مسام پروجیکٹ ڈائریکٹر اسامہ القصیبی نے بتایا’ مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے دو لاکھ 89 ہزار 879 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، ایک لاکھ 44 ہزار 602 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں،6 ہزار537 اینٹی پرسنل باردودی سرنگیں اور 8 ہزار 59 یسی ساختہ ڈیوائسزکو صاف کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ انجیئرنگ ٹیموں نے57,443,533 مربع میٹر علاقے کو باردودی سرنگوں اور دیگر ڈیوائسز سے صاف کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے‘۔
’یہ پروجیکٹ صرف بارودی سرنگوں کو صاف کرنے تک محدود نہیں بلکہ اس میں انہیں تباہ کرنا شامل ہے تاکہ ان کے دوبارہ استعمال کو نہ کیے جانے کو یقینی بنایا جاسکے‘۔
یاد رہے کہ حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ 
 حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔
مسام پروجیکٹ کے مطابق یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

شیئر: