Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھانجی کے قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا

نشے کی حالت میں سعودی شہری نے بھانجی کو گولی مار کرہلاک کردیا تھا(فوٹو، ایکس )
وزارت داخلہ نے منگل کے روز مکہ مکرمہ ریجن میں سعودی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا ہے۔ نشے کی حالت میں بھانجی کو گولی مار کرہلاک کردیا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مکہ ریجن میں مقیم سعودی شہری فیصل بن مھوس الحارثی کو قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
اس پر الزام تھا کہ نشے کی حالت میں اس نے اپنی بہن کی بیٹی ’رواء بنت محمد حمود الحارثی‘ کو گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تھی۔
وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے حراست میں لے کر قتل کا مقدمہ درج کردیا۔ ابتدائی تفتیش میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات اور اقبال جرم کی روشنی میں قاضی نے سزائے موت کے احکامات صادر کردیئے۔
ابتدائی عدالت کے فیصلے پر اپیل کورٹ سے رجوع کیا گیا جہاں جرم کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا گیا بعدازاں ایوان شاہی سے بھی حتمی منظوری جاری ہونے کے بعد منگل کے روز وزارت داخلہ نے سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔

شیئر: