Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردی میں ملوث سعودی کی سزائے موت پرعمل درآمد

اپیل کورٹ نے بھی جرائم کو دیکھتے ہوئے ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت داخلہ نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث سعودی شہری کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا۔ عدالت نے تمام جرائم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم صادر کردیا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت داخلیہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مشرقی ریجن سے تعلق رکھنے والے سعودی شہری محمد بن اسعد الشاخوری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پرحراست میں لیا تھا۔
 الشاخوری پرالزام تھا کہ وہ متعدد دہشتگردی کے جرائم میں ملوث ہے جن میں دھماکہ خیز مواد کی تیاری ، قانون کو مطلوب دہشتگردوں کو پناہ دینا اور ممنوعہ تنظیم کو مالی تعاون فراہم کرنا و اقدام قتل کے متعدد مقدمات قانون کو مطلوب تھا۔
ملزم کو حراست میں لینے کے بعد اس کے خلاف دائر مقدمات عدالت کے سپرد کردیئے گئے جہاں تمام کیس کا جائزہ لینے اور شواہد و اقبالی بیانات کی روشنی میں اسے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔
سزائے موت کے ابتدائی عدالت کے فیصلے پر اپیل کورٹ سے رجوع کیا گیا جہاں جرائم کی طویل فہرست کو دیکھتے ہوئے ابتدائی سزا کو برقرار رکھا گیا بعد ازاں ایوان شاہی سے بھی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کردی گئی جس پر وزارت داخلہ نے عمل درآمد کردیا۔

شیئر: