Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

سزائے موت کے فیصلے کو ایپل اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔( فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ ریاض ریجن میں سنیچر کو قتل کیس میں ایک شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ہے‘۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ سعودی شہری نایف بن حسن بن عاید الاسلمی الشمری نے اپنے ہم وطن فرح بن عید بن عطیہ العنزی کو دانستہ گاڑی سے روندا جس سے وہ ہلاک ہوگیا‘۔
سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش جرم کا الزام ثابت ہوگیا۔
عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا۔ اس فیصلے کو ایپل اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔
بعد ازاں ایوان شاہی کی جانب سے فرمان جاری ہونے پر سنیچر کو سزائے موت کے فیصلے پر عملدر آمد کیا گیا۔

شیئر: