مشاعر مقدسہ میں ماحول دوست درختوں میں اضافہ کیا جائے، شوری کونسل
مشاعر مقدسہ میں ماحول دوست درختوں میں اضافہ کیا جائے، شوری کونسل
بدھ 10 جولائی 2024 9:59
کونسل نے ہفتہ واری اجلاس میں مختلف تجاویز بھی پیش کیں (فوٹو، ایس پی اے)
شوری کونسل نے وزارت صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ زہرخورانی کے حوالے سے فوری اطلاع کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے۔ ڈیجیٹل پروگرامز کا استعمال کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ پلیٹ ترتیب دیں۔
اخبار 24 کے مطابق شوری کونسل نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں وزارت صحت کو ہدایت کی کہ ٹومرزکی نشاندہی کے لیے جدید ترین آلات اور سسٹم کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے اس شعبے کی استعداد کار کو مزید بہتر کریں۔
کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ مریض کو علاج فراہم کرنے کے بعد اس کی جانب سے معیار کو جانچنے کے لیے سروے فارم کا اہتمام کیا جائے جس میں مریض سے یہ معلوم کیا جائے کہ صحت ادارے کی جانب سے فراہم کی گئی سروسز کے بارے میں اس کی رائے کیا ہے۔
مجلس شوری نے سعودی ہلال الاحمر کو بھی ہدایت کی کہ وہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے اپنے فیلڈ ورکرز کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ کرے۔
وزارت حج وعمرہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کرکے مشاعر مقدسہ کے مختلف مقامات پر ماحول دوست درختوں کو لگانے کے لیے کام کریں تاکہ حج سیزن میں وہاں گرمی کی شدت کو کم اور حجاج کرام کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھا جاسکے۔
شوری کونسل نے وزارت حج کو مزید ہدایت کی کہ وہ حجاج و عمرہ زائرین کی مزید بہتر طور پرخدمت کے لیے اہلکاروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کرے۔
ذرائع نقل وحمل کے حوالے سے مجلس شوری نے سعودیہ ایئرلائن سے مطالبہ کیا کہ وہ اندرون مملکت اپنی پروازوں میں اضافہ کرے تاکہ لاجسٹک سروسز کو مزید بہتر کیا جاسکے۔
شوری کونسل کے ہفتہ واری اجلاس میں متعدد اداروں کو مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔