Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کے شامی اسمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد

اپیل کورٹ نے جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھا(فوٹو، ایکس )
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تبوک ریجن میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث شامی کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق شامی شہری حازم محسن الکوسا کو مملکت میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت میں منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔
ابتدائی عدالت کے فیصلے پر اپیل کورٹ سے رجوع کیا گیا جہاں جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے سزائے موت کے ابتدائی عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔
عدالتی فیصلے اور اپیل کے مسترد ہونے کے بعد ایوان شاہی سے بھی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کردی گئی جس پر وزارت داخلہ نے بدھ کے روز موت کی سزا پرعمل درآمد کردیا۔

شیئر: