Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورو کپ: فرانس کے خلاف گول کرنے والے 16 سالہ لامین یمل کون ہیں؟

لامین یامل نے میچ کے 21ویں منٹ میں 25 گز کے فاصلے سے گول کیا (فوٹو: اے پی)
سپین نے نوعمر فٹبالر لامین یامل یورپی چیمپئن شپ میں میں گول کرنے والے پہلے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔
منگل کو 16 سالہ لامین یامین نے یورپین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف سپین کی جانب سے شاندار گول کیا۔
’پلیئر آف دی میچ‘ بننے والے لامین یامل کہتے ہیں کہ ’میں نے کہا کہ مجھے بس جیتنا ہے، میں اپنی سالگرہ جرمنی میں اپنی ٹیم کے ساتھ مناؤں گا۔‘
لامین یمل نے میچ کے 21 ویں منٹ میں 25 گز کے فاصلے سے فرانس کے گول کیپر مائیک میگنن کے چکمہ دیتے ہوئے بال کو گول پوسٹ کے اوپر بائیں کونے میں دے مارا تھا۔
وہ کہتے ہیں کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ یہ گول ٹورنامنٹ کا بہترین گول ہے یا نہیں لیکن یہ میری زندگی کا سب سے سپیشل گول ہے کیونکہ یہ میرا یورپی چیمئن شپ میں پہلا گول تھا۔‘
لامین یمل کی عمر 16 سال اور 362 دن ہے۔ یورپی چیمپئن شپ میں اس سے پہلے سب سے کم عمر گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز سوئٹرزلینڈ کے کھلاڑی جوہان وونلانتھن کے پاس تھا جنہوں نے 18 سال اور 141 دن کی عمر میں 2004 میں گول کیا تھا۔
لامین یمل کہتے ہیں کہ ’ہم فائنل میں پہنچ کر بہت خوش ہیں۔ اب سب سے اہم مرحلہ ہے یعنی ٹائٹل جیتنا، میں نے اس بارے میں کچھ زیادہ نہیں سوچا، بس ان لمحات سے لطف اندوز ہو رہا تھا اور اپنی ٹیم کی مدد کرنے کی کوشش میں تھا۔‘
وہ مزید کہتے ہیں کہ ’یہ گول میں جس انداز میں کرنا چاہ رہا تھا، اسی طرح سے ہو گیا۔ میں گول اور جیت پر بہت خوش ہوں۔‘

لامین یامل 13 جولائی 2007 کو بارسلونا کے ایک علاقے میں پیدا ہوئے (فوٹو: اے پی)

واضح رہے کہ لامین یامل ’یورو 2024‘ میں کئی ریکارڈز کے ساتھ آئے اور انہوں مزید ریکارڈرز بھی قائم کیے۔
وہ مردوں کے ’یورو‘ میں نمایاں ہونے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے جب انہوں نے کروشیا کے خلاف سپین کی تین صفر سے ابتدائی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
لامین یمل نے پہلے ہی 15 برس کی عمر میں ’سپینش لیگ‘ میں ڈیبیو کرنے اور سکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، تاہم چیمپئنز لیگ میں بھی لامین ڈیبیو کرنے اور گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔
لامین یمل 13 جولائی 2007 کو بارسلونا کے ایک علاقے میں پیدا ہوئے۔
ان کی والدہ ’شیلا ابانا‘ ایک ریسٹورنٹ میں ویٹرس کے طور پر کام کرتی تھیں جبکہ ان کے والد ’منیر ناصروائی‘ رنگ ساز تھے۔ لامین کی دادی فاطمہ مراکش سے ہجرت کر کہ سپین آئی تھیں۔
وکی پیڈیا میں دستیاب معلومات کے مطابق لامین نے چار برس کی عمر سے ایک مقامی کلب ’ٹوریٹا‘ میں فٹبال کھیلنا شروع کر دیا تھا جبکہ صرف چھ سال کی عمر میں لامین کا ’ایف سی بارسلونا‘ نے ٹرائل لیا اور انہیں ’لا ماسیا‘ میں تربیتی سیشن میں مدعو کیا گیا تھا جہاں 2014 لامین کو کلب کے لیے سائن کیا گیا۔

شیئر: