سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ( ذی الحجہ 1445) میں ایک ماہ کے دوران انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 11 ہزار 60 سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزاؤں کا فیصلہ ہوا ہے‘۔
محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں پر زور دیا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سفر، روزگار، رہائش، پناہ یا کسی تعاون سے گریز کریں‘۔
اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں محکمے کو اطلاع کی جائے۔