Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان صاف توانائی میں تعاون پر تبادلہ خیال

دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفاد کے امور پر بات چیت کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں جرمن وزارت خارجہ میں وزیر مملکت اور بین الاقوامی کلائمٹ ایکشن کی خصوصی ایلچی جینیفر مورگن نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں کلائمٹ ایکشن میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، پیرس معاہدے اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے اہداف کے حصول کےلیے توانائی اور صاف ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ 
قابل تجدید توانائی، صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز، صاف ہائیڈروجن، توانائی کی کارکردگی اور اخراج کے انتظام کے شعبے میں مملکت کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا جو سعودی اور مشرق وسطی وسطی گرین انیشیٹو سمیت مقامی اور علاقائی اقدامات کے ذریعے توانائی کی منتقلی کی قیادت کرنے کے  اقدامات کا حصہ ہے۔

شیئر: