Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملیحہ لودھی کی ملاقات

نیویارک ...پاکستان نے افغانستان میں دیرپا امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پناہ گزینوں کے عالمی دن پر نیویارک میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔انہوں نے سیکرٹری جنرل کو افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور خطے میں امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چالیس سالوں سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔
 

 

شیئر: