سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی صدر کی مشیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
جمعرات 11 جولائی 2024 19:36
ملاقات میں غزہ میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرت کو ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں فرانسیسی صدر کی مشیر برائے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ این کلیئر لیجینڈری نے ملاقات کی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے’ کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط کرنے اور مزید ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی پیشرفت بالخصوص غزہ میں ہونے والی پیشرفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے اس موقع پر وزارت خارجہ میں یورپی امور کے جنرل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ سعد بن منصور آل سعود بھی موجود تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں