’فاسٹ فوڈ سے دوری اور موبائل سکرین پر کم توجہ‘ صحت مند ویک اینڈ آپ کا منتطر
رات میں 6 تا 8 گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔ (فوٹو ارقام)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں صحت امور کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ اچھی نیند اور مکمل غذائیت ہی کام پر بھرپور توجہ اور پیداواری سطح بڑھاتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن میں ’صحہ الشرقیہ‘ نے وضاحت کی ہے کہ ایک صحت مند ویک اینڈ حاصل کرنے کے لیے مختلف چیزوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آپ اپنی آنکھوں کو مناسب آرام دینے کے لیے سکرینوں کا استعمال کو کم کریں اور ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں جن سے آپ تناؤ اور تھکاوٹ کو دور کرنے کے لیے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
’صحہ الشرقیہ‘ نے اس حوالے سے مزید وزضاحت کی کہ اپنے جسم کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ شوگر اور فاسٹ فوڈ سے دور رہیں اور رات کو 6 تا 8 گھنٹے کی نیند لیں۔
’صحہ الشرقیہ‘ کا کہنا ہے کہ ان بنیادی باتوں پر عمل کرنے کے بعد آپ خود میں بہتر تبدیلی محسوس کریں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں