Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاف ورزی پرنجی ہسپتال کا آپریشن روم سیل

نرس ’اسکین اسپیشلسٹ‘ کے طورپر کام کررہی تھی(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت صحت کی تفتیشی ٹیموں نے خلاف ورزی پرنجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو سیل کردیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے شعبہ طب میں خدمات انجام دینے والوں کی نگرانی عمل تیز کردیا ہے۔
وزارت صحت کی تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ ایک علاقے میں قائم نجی ہسپتال میں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں جن میں نرس کو ’اسکن اسپیشلسٹ‘ کے طورپر  کام کرتے ہوئے پایا گیا تھا۔
ہسپتال میں بغیرلائسنس کے ڈاکٹروں کو تعینات کرنے اور غیرقانونی طریقے سے ’ڈے آپریشن تھیٹر‘ بنانے پر ہسپتال کے آپریشن سیکشن کو سیل کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت صحت نے طبی قوانین   کی پابندی کرنے پر زور دیتے ہوئے عوام کو ہدایت کی کہ وہ صرف لائسنس یافتہ افراد اور اداروں سے ہی طبی سہولیات حاصل کریں۔
واضح رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے مریضوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تفتیشی دورے کیے جارہے ہیں جبکہ وزارت سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے متعلقہ مواد کی بھی نگرانی کررہی ہے۔

شیئر: