مملکت میں سعودی نرسوں کی تعداد میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ
حکومتی سطح پر حکمت عملی کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں نرسنگ کے شعبے میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ برس تک اس شعبے میں مقامی شہریوں کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزارتک پہنچ چکی تھی۔
العربیہ کے مطابق عالمی یوم نرسنگ کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ وزارت صحت و دیگرسرکاری اداروں کے تعاون سے اختیار کی گئی حکمت عملی کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں‘۔
نرسنگ کے شعبے میں حکومتی پالیسی سے سعودی مرد و خواتین کی بڑی تعداد اس جانب متوجہ ہوئی جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔
وزارت کی جانب سے نرسنگ کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ’سال 2016 سے 2023 تک ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد مرد وخواتین نرسوں کو وزارت صحت میں رجسٹرکیا گیا‘۔
حکومتی صحت اداروں میں مقامی نرس کی تعداد 15 ہزار جبکہ نجی سکٹر میں 67 ہزارسے تجاوز کرنے کے بعد اب تک رجسٹر مرد وحواتین نرسوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 461 تک پہنچ چکی ہے۔
سعودی عرب کی 14 یونیورسٹیوں میں نرسنگ کی فیکلٹیز موجود ہیں جہاں سے فارغ التحصیل ہونے والوں کو حکومتی اور نجی شعبے میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔