Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات 5 سال میں 30 ہزار کروڑ پتی افراد کا اضافہ کرے گا

امارات میں اس وقت کروڑ پتیوں کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 201 ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات پانچ برسوں میں ہرسال تقریبا 6 ہزار کروڑ پتیوں کا اضافہ کرے گا جو دنیا بھر سے  ہائی نیٹ ورتھ رکھنے والے افراد میں ملک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے ہے۔
امارات الیوم نے سوئس بینک (یو بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ گلوبل ویلتھ  رپورٹ کے حوالے سے بتایا متحدہ عرب امارات ہر سال 6 ہزار کروڑ پتیوں کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔ 
 امارات میں اس وقت ایک ملین ڈالر سے زیادہ اثاثے رکھنے والے کروڑ پتیوں کی تعداد جو 2023 میں 2 لاکھ 2 ہزار 201 ہے۔ 2028 تک کل کروڑ پتیوں کی تعداد  بڑھ کر 2 لاکھ 32 ہزار67 تک پہنچ جائے گی۔اس میں 15 فیصد اضافہ ہوگا۔
متحدہ عرب امارات پانچ سال میں تقریبا 30 ہزار کروڑ پتیوں کا اضافہ کرے گا۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز نے حال ہی میں اس سال متحدہ عرب امارات میں چھ ہزار 700 کروڑ پتیوں کی ریکارڈ آمد کی توقع ظاہر کی ہے جو دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔
 امارات مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کی سب سے بڑی دولت کے مقناطیس کے طور پر سرفہرست آجائے  گا۔  برطانیہ، انڈیا اور یورپ سے سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
 امارات نے انکم ٹیکس سے استثنی، گولڈن ویزے ، لگژری طرز زندگی اور سٹریٹجک محل وقوع کے ساتھ خود کو مائیگریشن ملینیئر کے لیے دنیا کی بہترین منزل کے طور پر منوا یا ہے۔ انڈیا، مشرق وسطی ، روس اور افریقہ سے مسلسل زیادہ سرمایہ کاری کے ساتھ برطانوی اور یورپی باشندوں کی بڑی تعداد کی متوقع آمد سے ایسا لگتا ہے امارات اپنے قریبی حریف امریکہ کے مقابلے میں تقریبا دگنے کروڑ پتی افراد کو راغب کرے گا۔
متحدہ عرب امارات میں جرمنی، ہنگری، قطر، سنگاپور، سپین، پرتگال، اٹلی، چین، یونان، نیدرلینڈ اور برطانیہ کے مقابلہ میں کروڑ پتیوں کی تعداد زیادہ ہوگئی۔  2023 سے 2028 تک تائیوان، ترکی، قازقستان، انڈونیشیا اور جاپان کے کروڑ پتیوں کی شرح میں اضافے کے ساتھ سرفہرست رہیں گے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کو ان 15 ممالک میں شامل تھا جہاں مقامی کرنسی میں 2022 سے 2023 تک فی بالغ فرد دولت میں سب سے زیادہ اوسط اضافہ دیکھا گیا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: