Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ میں 704 وکٹوں کا ریکارڈ بنانے والے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا کرکٹ کو الوداع

جیمز اینڈرسن نے اپنے کیرئر کا آغاز 2003 میں کیا جب ان کی عمر 20 سال تھی (فوٹو: گیٹی ایمیجز)
انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے ساتھ ہی کرکٹ کی دنیا میں ایک شاندار دور کا بھی اختتام ہو گیا۔
جیمز اینڈرسن کا طویل ٹیسٹ کیریئر 21 برسوں میں 188 میچوں پر مشتمل تھا جس میں انہوں نے فاسٹ بولر کے طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کیں۔
انہوں نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 21 سال کے طویل دورانیے میں 40 ہزار37 گیندیں کروا کر 704 وکٹیں حاصل کی اور یوں وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
ان کے ٹیسٹ کیرئر کا اختتام جمعے کے روز لارڈز میں کھیلے گئے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ میں ہوا جہاں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 114 رنز سے شکست دی۔
جیمز اینڈرسن نے اس موقع پر سکائی کرکٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بلکل آج(جمعہ) کے دن کی صبح بڑی ہی جذباتی تھی جہاں دونوں ٹیموں نے ایک ساتھ قطار بنائی، دوسری طرف شائقین کا ردعمل بھی بڑا ہی خوبصورت تھا۔‘
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’میں اب بھی آنسؤں کو روکنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ 20 سالوں تک ایک فاسٹ بولر کا لگاتار کرکٹ کھیلنا فخر کی بات ہے، مجھے بے حد خوشی ہے کہ اتنی لمبی دیر تک میں کھیلتا رہا، نہ کہ صرف خوشی کی بات ہے بلکہ میرے لیے بڑی خوشقسمتی ہے کہ میں اپنے پورے کیریئر کے دوران زخمی ہونے سے محفوظ رہا اور انگلینڈ کے لیے مسلسل کھیلتا رہا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ دنیا کی سب سے عظیم نوکری تھی اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے ایک لمبے عرصے تک یہ فریضہ سرانجام دیا۔‘
جمیز اینڈریسن کا میچ کے اختتام پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا کہ ’تماشبینوں کا جذبہ اس موقع پر دیدنی تھا۔‘

جیمز اینڈرسن کے کیریئر پر ایک نظر

جیمز اینڈرسن نے اپنے طویل کیریئر کا آغاز 2003 میں اسی گراؤنڈ(لارڈز کرکٹ سٹیڈیم) سے کیا جب ان کی عمر 20 سال تھی۔
انہوں نے جمعے کے روز اپنے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف چار وکٹیں حاصل کی۔

جیمز اینڈرسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 21 سالوں میں 188 میچز میں حصہ لیا (فوٹو:گیٹی ایمیجز)

جیمز اینڈرسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 21 سالوں میں 188 میچز میں حصہ لیا اور 26.45 کی ایوریج، 56.8 کے سٹرائیک ریٹ جبکہ 2.79 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ ایک فاسٹ بولر کے طور پر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے زیادہ 704 وکٹیں حاصل کیں۔

جیمز اینڈرسن کے ریکارڈ

جیمز اینڈرسن کے پاس ایک فاسٹ بولر کے طور پر ٹیسٹ کرکٹ کے فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کرنے کا ریکارڈ ہے جبکہ دوسری طرف ’سٹارٹ براڈ‘ 600 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں تاہم وہ پہلے ہی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اینڈرسن کے پاس ایک اننگز میں پانچ یا پانچ سے زائد کھلاڑی 32 مرتبہ آؤٹ کرنے کا ریکارڈ بھی موجود ہے جو کہ ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آتا ہے۔ان کے علاہ سری لنکن کرکٹر ’مرلی دھرن‘ سب سے زیادہ 67 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ جیمز اینڈریسن وہ کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں جنہوں نے دوسرے نمبر پر سب سے زائد مرتبہ ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا۔ ان سے پہلے ’سچن ٹنڈولکر‘ کا نمبر ہے جنہوں نے 200 ٹیسٹ میچ کھیلے۔
اینڈریسن کے پاس ایک اور منفرد ریکارڈ بھی موجود ہے۔ اینڈریسن وہ بولر ہیں جنہوں نے سب سے ذیادہ وکٹیں وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوجانے کی وجہ سے حاصل کیں اور ان وکٹون کی تعداد 249 ہے۔
 

شیئر: