سعودی ہلال احمر نے مدینہ منورہ میں 22 ہزار کیسز نمٹائے
جمعہ 12 جولائی 2024 22:17
ہلال احمر کی 25 ایمبولینس ٹیمیں مسجد نبوی میں کام کررہی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں سعودی ہلال احمر برانچ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل عمر البخاری نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں 50 سے زیادہ ایمبولینسز ٹیمیں موجود ہیں‘۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ 25 ایمبولینس ٹیمیں مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے دوران زائرین اور نمازیوں کے لیے کام کررہی ہیں‘۔
انہوں نے بتایا’ ذوالقعددہ سے اب تک 22 ہزار کیسز نمٹائے گئے۔ ان میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ مسجد نبوی اور اطراف کے علاقے سے تھے‘۔
’ مرکزیہ کے علاقے میں ریسپانس کا وقت نو منٹ جبکہ مسجد نبوی کے صحن کے اندر تین منٹ رہا‘۔
یاد رہے کہ سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے حج سیزن 2024 کےلیے تقریبا 100 ایمبولینس مراکز میں دو ہزار 540 میڈیکل پروفیشنلز، ایمبولینس ٹیکنیشنز اور انتظامی عملے کو تعینات کیا تھا۔
ہلال احمر نے اپنی ایمبولینس فلیٹ کا ایک نمایاں حصہ حج مشن کے لیے وقف کیا۔
اس میں 320 ایمبولینسز، 23 ایڈوانس ریسپانس وہیکلز، 7 ایئر ایمبولینس، گالف کارٹس، الیکڑک سکوٹر اور اضافی سروس وہیکلز شامل تھیں۔