Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ کے میدانی علاقے میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

آتشزدگی کا واقعہ ایئرپورٹ کالونی کے قریب وادی وعیر کے میدانی پیش آیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریجنل شہری دفاع کی ٹیموں نے مدینہ منورہ کے نواحی علاقے ’وادی وعیرہ‘ کے وسیع وعریض میدان کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا۔
اخبار 24 کے مطابق میدانی علاقے کی جھاڑیوں میں آگ گزشتہ شب لگی تھی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ پرقابو پانے کے لیے تمام مروجہ وسائل استعمال کیے۔
میدانی علاقے میں جھاڑیوں کی کثرت کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی تھی جس کی وجہ سے اس پرقابو پانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
خشک جھاڑیوں میں لگی آگ پرکافی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا تاہم آتشزدگی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شیئر: