Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان : فلیٹ میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

فائرفائٹنگ یونٹس جلد ہی جائے وقوعہ پرپہنچ گئے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
شہری دفاع کی ٹیموں نے جازان شہر میں ایک عمارت کےفلیٹ میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا۔ آتشزدگی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عاجل نیوز کے مطابق ریجنل شہری دفاع نے اطلاع دی ہے کہ ایک عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی متعدد فائرفائٹنگ یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔
فائرفائٹرز نے آگ بجھانے کی کارروائی مختلف گروپس کی صورت میں کی ۔ ایک ٹیم نے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کیا جبکہ اسکے ساتھ ہی دوسری ٹیم دھوئیں کو باہر نکالنے کے لیے مصروف رہی تاکہ فائرفائٹنگ میں اہلکاروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
شہری دفاع کا کہنا تھا کہ جلد ہی آگ پرقابو پا لیا گیا۔ آگ کوپھیلنے سے روکنے کے لیے اہلکاروں نے جدید تکنیک کا استعمال کیا جس کے تحت مخصوص فوم کا اسپرے اطراف میں کردیا گیا تھا۔
آگ بجھانے کے بعد اس کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کی ٹیموں نے کام شروع کردیا۔

شیئر: