مملکت میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان
ہفتہ 13 جولائی 2024 15:25
ایک کلو گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ رہی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ سنیچر کو 24 قیراط ایک گرام کی قیمت 290.72 ریال ریکارڈ کی گئی۔
گولڈ مارکیٹ انڈیکس کے مطابق 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 266.49 ریال رہی جبکہ 21 قیراط والا ایک گرام سونا 254.38 ریال میں فروخت کیا گیا۔
نرخوں میں اضافے کے بعد سونے کی مارکیٹ میں 18 قیراط کی قیمت 218.04 ریال جبکہ سب سے کم مقبول 14 گرام کی قیمت 169.58 ریال رہی۔
ایک اونس (بسکٹ ) کے نرخ 9045.98 ریال رہے جبکہ پانچ گرام والا بسکٹ 1511.72 ریال میں فروخت کیا گیا۔ ایک کلو گرام سونے کی مارکیٹ میں قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 750 ریال ریکارڈ کی گئی۔