Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ رائل انٹرنیشنل ایئر شو میں شرکت کرے گی

ائیر شو 19 سے 21 جولائی تک برٹش بیس پر جاری رہے گا۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی رائل ایئرفورس اور فالکنز ٹیم برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو ( آرآئی اے ٹی 2024) میں حصہ لے گی۔
رائل انٹرنیشنل ایئر شو دنیا کے بڑے ملٹری ایئر شو میں سے ایک ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ائیر شو 19 سے 21 جولائی تک برٹش ایئر فورس فیئر فورڈ بیس پر جاری رہے گا۔
سعودی رائل ایئرفورس اپنے جدید ہاکس65، ایف 15 ایس اے اور اے 330 ایم آر ٹی ٹی اے طیاروں کی نمائش کرے گی جو جدید ملٹری صلاحیتوں کے حامل ہیں۔
ایئر شو میں شرکت، بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور سعودی ایئرفورس کی اعلی کارکردگی اور تیاری کو اجاگر کرنے کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔

شیئر: