Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، اتحادیوں سے مشاورت کریں گے: اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ابھی تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ نہیں ہوا، اس معاملے پر اتحادیوں سے مشاورت کریں گے جس کے بعد فیصلہ قانون و آئین کے مطابق کیاج ائے گا۔
سرکاری خبر رساں ادارے منگل کے روز لاہور میں داتا دربار کو غسل دینے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے۔‘
’پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس فارن فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی طرح صبح شام ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی نیب کو نہیں بلاتے، ہمیں ملکی سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہونی چاہیے جبکہ قومی سلامتی کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نو مئی کے واقعہ میں جو لوگ ملوث ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔
ملک کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے وزیر اعظم شہبازشریف دن رات کام کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں لائی۔
’اس وقت کے پاکستان کو یاد کریں جب محمد نوازشریف کو نکال کر ملک کی بری حالت کی گئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جو پہلے اقتدار میں آئے وہ ملک کو چھ سے سات ماہ میں ڈیفالٹ کرکے چلے گئے۔
اسحاق ڈار کے مطابق (ن) لیگ کو حکومت کا شوق نہیں تھا اگر اقتدار میں نہ آتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ اب بڑے ممالک پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں۔
 
 

شیئر: