Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 20 سالہ نوجوان نے اپنی زندگی کے آخری دن کیا کیا؟

ابھی تک واضح نہیں کہ میتھیو کروکس کے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے پیچھے محرکات کیا تھے؟ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 20 سالہ نوجوان تھامس میتھیو کروکس نے صدر پر حملے سے پہلے گولیاں خریدنے کے لیے مختلف سٹورز پر گئے۔
امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے ایک دن پہلے جعے کو تھامس میتھیو کروکس نے ایک فائرنگ رینج میں فائرنگ کی مشق بھی کی۔
خیال رہے تھامس کروکس نے ہفتے کو پنسلوانیا میں انتخابی مہم کی ریلی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔
ہفتے کو تھامس میتھو کروکس ہوم ڈپو میں پانچ فٹ کی سیڑھی خریدنے گئے۔
اس کے بعد میتھیو کروکس نے اسلحے کے ایک سٹور سے 50 راؤنڈز خریدیں۔
سی این این نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میتھیو کروکس نے اسی سیڑھی کو اس بلڈنگ پر چڑھنے کے لیے استعمال کیا جہاں سے انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی۔
ٹرمپ پر فائرنگ کے فوری بعد سیکرٹ سروس کے ایجنٹس نے میتھیو کروکس کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔
تفتیش کار میتھیو کروکس کی جانب سے ٹرمپ پر حملے سے پہلے ان کے اقدامات کے حوالے سے معلومات اکھٹی کر رہے ہیں۔
ابھی تک واضح نہیں کہ میتھیو کروکس کے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے پیچھے محرکات کیا تھے؟
تفتیش کاروں کو میتھیو کروکس کے فون اور کمپیوٹرز کھولنے کے بعد بھی ایسے شواہد ابھی تک نہیں ملے جس سے پتہ چلے کہ وہ کیا سیاسی یا نظریاتی محرکات تھے جس کے سبب میتھیو کروکس نے ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا میں ریلی کے دوران میتھیو کروکس کے حملے میں اس وقت بال بال بچ گئے جب ان کی چلائی گئی گولیوں میں سے ایک ٹرمپ کے کان کو چھو کر نکل گئی۔
تھامس میتھیو کروکس کے بارے میں سامنے آنے والی ابتدائی تفصیلات کے مطابق وہ ریاضی دان تھے اور اپنے آبائی شہر پنسلوانیا کے قریب انٹری لیول کی ملازمت کر رہے تھے۔
انہوں نے 2022 میں ہائی سکول سے پاس آؤٹ ہوئے تھے۔ سکول میں ان کی شہرت ایک شاندار لیکن خاموش طبع طالب علم کی تھی۔
بیتھل پارک ہائی سکول میں تھامس میتھیو کے کونسلر کا کہنا تھا کہ وہ باادب طالب علم تھے اور ان کی سیاست میں دلچسپی کے کوئی شواہد نہیں تھے۔
 

شیئر: