Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے کوششوں کا اعادہ

کابینہ کا اجلاس منگل ولی عہد کی زیر صدارت جدہ میں ہوا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کا بینہ نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے سیاسی اور انسانی بنیادوں پر اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مملکت کی انتھک کوششوں کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادی غزہ میں جنگ بندی پر زور دے رہے ہیں تاکہ تنازع کو ختم کیا جا سکے اور فلسطینی علاقے میں رہنے والے 20 لاکھ سے زائد افراد کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
عرب نیوز کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت جدہ میں ہوا ہے۔ 
اجلاس میں ممکت کے الشرقیہ ریجن اور ربع خالی میں تیل اور گیس کے سات ذخائر کی دریافت کا خیرمقدم کیا۔

 کابینہ نے ممکت میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا خیرمقدم کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی آرامکو نے الشرقیہ ریجن میں دو غیر روایتی آئل فیلڈز اور ایک ذخیرہ، جبکہ ربع الخالی میں قدرتی گیس کی دو فیلڈز اور دو ذخائر دریافت کیے ہیں۔
کابینہ نے کہا کہ الجافورہ گیس فیلڈ کی ترقی کے دوسرے مرحلے اور ماسڑ گیس سسٹم کی توسیع کے تیسرے مرحلے کے لیے ٹھیکے دینا ترقی اور اقتصادی تنوع کی مسلسل کوششوں مں آتا ہے اور توانائی کی عالمی مارکیٹ میں مملکت کی قیادت کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔
کابینہ نے مملکت میں قابل تجدید توانائی کے لیے جغرافیائی سروے کے آغاز کا ذکر کیا جو دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ سمجھاجاتا ہے اور یہ قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں قومی اہداف کے حصول کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بجلی پیدا کرنے کے لیے بہترین انرجی مکس تک پہنچنے، برقی توانائی برآمد کرنے اور صاف ہائیڈروجن پیدا کرنے کی طرف مملکت کے رجحان کی سپورٹ میں معاون ہے۔

شیئر: