سعودی وزیر اقتصاد کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات
ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فضل الابراہیم نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ بن علی الیحیا سے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے علاوہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ملاقات نیویارک میں 8 سے 18 جولائی تک ہونے والے اعلی سطحی سیاسی فورم کے موقع پر ہوئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں