سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی ذمہ دار کی جانب سے مسجد الاقصی پرحملہ کرنے اور اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرنے کی قرار داد کی منظوری پر سخت مذمت کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی طرف سے موغا دیشو کے کیفے میں دہشت گرد حملے کی مذمت
Node ID: 872706 -
سعودی عرب کی خان یونس میں اسرائیلی حملے کی مذمت
Node ID: 873146
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے اسلامی مقدسات پر جارجہ عمل اور بین الاقوامی ضوابط و قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کسی طرح قابل قبول نہیں۔
بیان میں اس بات پرزور دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس قسم کی کارروائیاں جس سے معصوم جانوں کا ضیاع ہو مستقل بنیادوں پر قیام امن کے لیے مناسب نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس عمل سے قیام امن کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں۔