Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی خان یونس میں اسرائیلی حملے کی مذمت

عالمی برادری نوٹس لے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے خان یونس کے علاقے میں اونروا  کے زیر انتظام قائم الرازی  سکول کو نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں دسیوں معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ سعودی وزارت خارجہ نے حملوں کی پرزور مذمت کی۔
سعودی عرب نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس ضمن میں سعودی عرب نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ  عالمی برادری اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: