Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مقیم 2 خواتین سمیت 5 بھائیوں کو سعودی شہریت  

ادارہ شہری خدمات کا کہنا ہے کہ ریاض میں مقیم سات غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کا وزارتی احکامات جاری ہوگئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق قانون شہریت کی شق نمبر14 کے تحت ریاض میں مقیم احمد محمد عمر کے پانچ بیٹوں کو سعودی شہریت دی جائے گی۔
سرکاری گزٹ ’ام القری‘ نے جن افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے ان میں دو خواتین بھی شامل ہیں جو ریاض میں ہی مقیم ہیں ۔
واضح رہے  شہریت قانون کے مطابق وزیر اعظم کسی کو بھی سعودی شہریت دینے کے احکامات صادر کرتے ہیں۔ یہ احکامات وزیر داخلہ کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں کیے جاتے ہیں۔ قانون وزیر داخلہ کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی شہریت کی درخواست کو منظور یا مسترد کردیں۔

شیئر: