Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی سعودی شہریت دینے کی منظوری

2021 میں بھی شاہی فرمان کے تحت مختلف شعبوں میں شہریت دی گئی ( فوٹو: اخبار24)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سپورٹس کے شعبے میں متعدد کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دی ہے۔
یہ اقدام وژن 2030 کے تحت سپورٹس کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کی روشنی میں ہے۔

وژن 2030 کے تحت سکلڈ پروفیشنلز کےلیے اپنی شہریت دی جا رہی ہے

اخبار24 کے مطابق جن کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دی گئی ان میں امریکی  فٹبال پلیئر مریم التمیمی، حارث ضمک،عبدالباسط سلیمان عبداللہ اور محمد بن داود تولو فیلڈ اینڈ ٹریک پلیئر کے نام شامل ہیں۔
موئے تھائی پلیئرعبداللہ ابکر محمد، برطانوی ٹینس پلیئرعیسی شیرعلی، فرانسیسی ٹینس پلیئر میسان حسین، گولفر شہیر جیو موسی عارف اور شامی موئے تھائی پلیئر تسنیم القصاب کو بھی شہریت دی گئی ہے۔

جن کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دی گئی ان میں امریکی  فٹبال پلیئر مریم التمیمی شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت سکلڈ پروفیشنلز کےلیے اپنی شہریت کھول دی ہے۔جس کا مقصد مملکت کی اقتصادی ادور سماجی ترقی کو بڑھانے کےلیے غیر معمولی ہنر کوراغب کرنا اور برقرار رکھنا ہے۔
2021 میں بھی شاہی فرمان کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔

شیئر: