Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلیمان الراجعی یونیوسٹی کے پروفیسر خواجہ حسنین جنہیں سعودی شہریت دی گئی

انہوں نے سعودی شہریت ملنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔(فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب کی سلیمان الراجعی یونیوسٹی کے کالج آف میڈیسن کے فیکلٹی ممبر پروفیسر خواجہ حسنین حیدر نظام الدین کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پروفیسر خواجہ حسنین حیدر نظام الدین گیارہ کتابوں کے مصنف ہیں جبکہ مختلف سائنسی جرائد میں ان کے 350 مقالے شائع ہوچکے ہیں۔
انہیں معروف ادروں سے اپنی تحقیق کےلیے فنڈز ملے جو تمام غیر ملکی منصوبے ہیں۔
سبق نیوز کےمطابق پروفیسر خواجہ حسنین حیدر نظام الدین، سلیمان الراجعی یونیورسٹی کے معروف سائنسندانوں میں سے ایک ہیں۔
انہوں نے سعودی شہریت ملنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا ہے ’ عالمی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کے لیے یہ اقدام یقینی طور پر مملکت کی تیز رفتار ترقی خاص طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مدد کرے گا‘۔
انہوں نےبتایا’ جنوری 2012 میں سلیمان الراجعی یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن میں فیکلٹی ممبر کے طور پر کام کا آغاز کیا اور بارہ سال سے زیادہ عرصے تک اس ادارے کی خدمت کی‘۔
انہوں نے کہا ’اپنی ثقافت اور سماجی اقدار کے ساتھ مملکت کا شہری ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں، یہ ایک غیر معمولی بات ہے‘۔
 واضح رہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت سکلڈ پروفیشنلز کےلیے اپنی شہریت کھول دی ہے جس کا مقصد مملکت کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو بڑھانے کےلیے غیر معمولی ہنر کوراغب کرنا اور برقرار رکھنا ہے۔
2021 میں بھی شاہی فرمان کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔

شیئر: