ریاض بلیوارڈ سٹی میں ہونے والے مقابلوں میں نمبر 10 کا سٹینڈ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
ریاض بلیوارڈ میں ہونے والے گیمنگ فیسٹیول میں ڈوٹا۔2 ریاض ماسٹر گیمز اور کاؤنٹر سٹرائیک 2 ای کے فائنل مقابلوں میں بھی برازیلین سٹار نے شرکت کی۔
گیمنگ فیسٹیول میں کراس گیم کا ایک منفرد مقابلہ پیش کیا گیا جو 21 معروف گیمز میں 22 عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والی سرفہرست کلبوں اور کھلاڑیوں کے مابین کھیلا گیا۔
بلیوارڈ ریاض سٹی میں 8000 تماشائیوں کی گنجائش والے سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے ہال میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلے 25 اگست تک جاری رہیں گے۔
اس ٹورنامنٹ کے لیے 60 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جو ای سپورٹس کی تاریخ میں سب سے بڑا انعام ہے۔
ای سپورٹس ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت 60 ممالک کے ڈیڑھ ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
ای سپورٹس میں جاری مقابلوں کے تیسرے ہفتے میں ہونے والی اہم گیمز میں ڈوٹا۔2 ریاض ماسٹرز، کاؤنٹر سٹرائیک 2 اور پب جی موبائل گیمز کے مقابلے شامل تھے۔