Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل کو دمام گرم ترین شہر رہا، نجران میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ

مدینہ منورہ اور جدہ میں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل 23 جولائی 2024 کو سب سے زیادہ گرمی مشرقی ریجن میں رہی ۔
قومی مرکز کی جانب سے جاری موسمیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کو سعودی عرب کا سب سے زیادہ گرمی دمام میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ رہا۔
موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  الاحسا، شرورہ اور وادی الدواسر میں پارہ 47  جبکہ القیصومہ میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
  قومی مرکز کی جانب سے نجران شہر اور بدر الجنوب، ثار، حبونا، خباش اور یدمہ  میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی تھی جس کا سلسلہ رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔
 منگل کو مکہ مکرمہ میں  درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ رہا جبکہ مدینہ منورہ اور جدہ میں پارہ 43 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا تھا کہ ریاض میں درجہ حرارت 46 اور ینبع میں 41 سینٹی گریڈ تک رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: