Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں آج موسم کیسا رہے گا ؟

موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ ریاض میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک رہے گا(فوٹو، ایکس )
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ  ،مدینہ منورہ ، قصیم ، جازان ، نجران ، عسیر ، ریاض ، حائل ، شرقیہ اور الباحہ میں موسم مجموعی طورپر گرم رہے گا۔
موسمی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے اضم ، بنی یزید اور میسان میں کہیں ہلکی جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ الخرمہ ، المویہ ، تربہ ، رنیہ ، القنفذہ اور اللیث کے علاوہ طائف شہر کے بیشتر علاقے تیز ہوا کی لپیٹ میں رہیں گے۔
نجران ریجن میں بھی بلکی بارش کی توقع ہے جبکہ بدر الجنوب ، ثار ، نجران اور یدمہ کے بیشتر علاقے ہلکی بارش اور تیز ہواوں کی زد ہیں ہوں گے۔
جازان ریجن کے علاقے الحرث ، الدائر ، العارضہ ، العیدابی ، ھروب میں بھی رات کے 9  بجے تک وقفے وقفے سے  ہلکی بارش کی توقع ہے۔
مدینہ منورہ ریجن میں بھی تیز ہوا کے ساتھ گردو غبار چھایا رہے گا جس سے شاہراہوں پر حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے ۔ گردآلودہ موسم رات تک رہے گا۔
ریاض میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری ہو گا جبکہ قصیم ریجن میں بھی پارہ 48 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

شیئر: