Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج مملکت کا کونسا شہر سب سے زیادہ گرم رہا؟

مکہ مکرمہ اور دمام میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو سبق)
موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو مملکت کے مختلف  علاقوں میں درجہ حرارت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
سبق نیوز کے  مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو وادی الدواسر، الاحساء اور الخرج میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 42 سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت  13 سینٹی گریڈ السودۃ میں رہا۔
قومی مرکز کے  مطابق دارالحکومت ریاض، الدھنا اور الصمان میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ جبکہ مکہ مکرمہ اور دمام میں 40، مدینہ منورہ اور جدہ میں 39 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
قومی مرکز کا کہنا تھا کہ سب سے کم درجہ حرارت میں السودۃ کے بعد طریف میں 16 اور الباحہ میں 15 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: