مشرقی ریجن میں وزارت تجارت کی کارروائی، ٹائروں کا گودام سیل
گودام سے 2 ہزار سے زائد غیرمعیاری ٹائروں کو ضبط کیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے مشرقی ریجن میں غیرقانونی طورپرقائم کیا جانے والا ٹائروں کا گودام سیل کردیا۔
سبق نیوز کے مطابق گودام میں زائد المیعاد ٹائروں کو پالش کرکے ان پرنئی تاریخ درج کی جاتی بعدازاں ان پرمخصوص ٹیپ لپیٹ کر نیا ظاہر کرتے ہوئے مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا۔
وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ گودام کو غیرقانونی طور پرمقیم غیرملکی چلا رہے تھے جہاں سے ٹائروں کو پالش کرنے اور ان پر تاریخ تبدیل کرنے کے آلات برآمد ہوئے۔ گودام سے برآمد ہونے والے 2 ہزار سے زائد ٹائروں کو وزارت کی ٹیموں نے تلف کردیا۔
وزارت کی ٹیموں نے تجارتی جعل سازی کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کردیا ۔