Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں وزارت تجارت کے تفتیشی دورے، 374 خلاف ورزیاں ریکارڈ

وزارت کی تفتیشی مہم کا سلسلہ حج کے بعد بھی جاری رہے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارت کی نگراں ٹیموں کے حج سیزن کے دوران مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور اس کے  اطراف کے تجارتی مراکز میں  تفتیشی دورے جاری ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت تجارت کی نگراں ٹیموں نے حج سیزن کے دوران 9 مئی سے 6 جون 2024 تک 12765 تفتیشی دورے کیے اور 374 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔


 تجارتی رجسٹریشن اور اشیائے صرف کی قیمتیں چیک کی جاتی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

تفتیشی مہم کا مقصد عازمین کو خوراک کی دستیابی اور نگرانی کے علاوہ دکانوں کی تجارتی رجسٹریشن اور اشیائے صرف کی قیمتیں چیک کرنا ہے۔
وزارت ٹیموں نے مسجد نبوی کے مرکزی علاقے، مسجد قبا، مسجد قبلتین، ذی الحلیفہ میقات اور حرمین ایکسپریس ٹرین کے علاوہ گولڈ مارکیٹس، سروس سینٹرز، مختلف مارکیٹوں اور پیٹرول سٹیشنز کے تفتیشی دورے کیے۔

وزارت کا یہ اقدام صارفین کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے ہے (فوٹو ایس پی اے)

وزارت تجارت حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آپریشن پلان کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس کا مقصد مناسک حج سے قبل اور بعد میں حجاج کو دونوں مقدس شہروں کے تجارتی مراکز اور سیلز آؤٹ لیٹس میں خوراک کی فراہمی یقینی بنانا اور قیمتوں پر کنٹرول کرنا ہے۔ وزارت کا یہ  اقدام صارفین کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: