Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں وزارت تجارت کی کارروائی ، 10 ٹن غذائی اشیاء ضبط

گودام میں متعدد حفظان صحت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں (فوٹو الاقتصادیہ)
 وزارت تجارت کی ریجنل کمیٹی نے عسیر میں لائسنس کے بغیر اشیاء ذخیرہ کرنے والے گودام پر چھاپہ مار کر 10 ٹن غذائی اشیاء ضبط کرلیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  مشترکہ تفتیشی ٹیم میں  وزارت تجارت، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے)، لیبر آفس اور علاقے کی پولیس ٹیم کا ارکان شامل تھے۔
وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ مذکورہ گودام کا لائسنس نہیں تھا جبکہ یہاں  ذخیرہ کی جانے والی اشیائے خورونوش بھی غیر محفوظ طریقے سے رکھی جارہی تھیں جس کی وجہ سے وہ انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں۔
وزارت کے ذمہ دار کا مزید کہنا تھا کہ گودام میں کام کرنے والےکارکنوں کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھا۔ علاوہ ازیں حفظان صحت کے اصولوں کو بھی پامال کیا گیا تھا۔
وزارت کا کہنا تھا کہ 10 ٹن غذائی اشیاء ضبط کرکے گودام کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو طلب کیا گیا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس طرح کی خلاف ورزیوں پر 3 سال قید اور10 لاکھ ریال تک جرمانے یا دونوں سزائیں دی جاتی ہیں۔ نیز خلاف ورزی کرنے والوں کی تشہیر بھی کی جاتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: